|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2014

لندن/میونخ(اسپورٹس ڈیسک) فٹبال کے دنیا کی سب سے بڑی لیگ جرمن اور انگلش لیگ کے دلچسپ میچز جاری انگلش پریمئر لیگ کے سلسلے میں گزشتہ روز سات میچز کھیلے گئے جس میں ساؤتھہمٹن نے ویسٹ ہیم ، سوانزی نے ویسٹ بروم ، کیو پی آر نے سنڈر لینڈ ،سٹوک سٹی نے مانچسٹر سٹی ،اورچیلسی نے ایورٹن کو شکست دیدی جبکہ نیو کاسل یونائیٹڈ ، کرسٹل پیلس، مانچسٹر یونائیٹڈ ور برنلے کا میچ برابر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق انگلش پریمئر لیگ کے پہلا کھیلا گیا میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور برنلے کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا واضح یہ مانچسٹر یونائیڈ کا انگلش پریمئر لیگ میں تیسرا میچ ہے پہلے میچ میں ان کو سوانزی کے ہاتھوں شکست جبکہ دو میچز برابر رہے دوسرے کھیلے گئے میچ میں سوانزی سٹی نے ویسٹ برومووچ کو 3-0سے ہراکر لیگ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی سوانزی کی جانب سے ڈائیر نے دو جبکہ روڈلج نے ایک گول اسکور کیا تیسرے کھیلے گئے میچ میں ساؤتھہمٹن نے شدرلین کے دو گول کی بدولت ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 3-1سے مات دیدی چوتھے کھیلے گئے میچ میں کیو پی آر نے آسٹن کے گول کی بدولت سنڈر لینڈ کو 1-0سے ہرادیا پانچوے کھیلے گئے میچ میں سٹوک سٹی نے دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی کو 1-0سے اپ سیٹ شکست دیدی میچ کا واحد گول ڈیوف نے کیا چھٹے کھیلا میچ نیوکاسل یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد تین تین گول سے برابر رہا تفصیلات کے مطابق کھیل کے پہلے ہی میچ منٹ میں گیل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی کھیل کے 37ویں منٹ میں نیوکاسل کے جمات نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا کھیل کے پہلے ہاف تک دونوں ٹیمیں ایک ایک گول سے برابر تھی دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں کرسٹل پیلس کے پینچیوین نے گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا کھیل کے 73ویں منٹ میں ایرونز سے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا میچ کے 88ویں منٹ میں ویلمسن نے گول کرکے مقابلہ نیوکاسل کو 3-2کی برتری دلادی لیکن یہ برتری زیادہ دیر تک برقرار نہ رہی کھیل کے آخری لمحات میں کرسٹل پیلس نے زاہا نے گول کرکے نیوکاسل کی امیدوں پر پانی پھیر دیا اور اس طرح یہ مقابلہ 3-3گولوں سے برابر ہوگیا۔پریمئر لیگ کے آخری میچ میں چیلسی نے ایورٹن کو سخت مقابلے کے بعد 6-3سے ہرا دیا ۔ جبکہ جرمن لیگ میں گزشتہ روز سات میچز کھیلے گئے بورسیا ڈورٹمنڈ نے ہگسبرگ ،بائرن لیو کروز ن نے ارٹا ، پیردربورن نے ہمبرگ ، کولین نے سٹووگارٹ کو ہرادیا جبکہ وینلڈن برامن اور کوپی اینن ، اولسبرگ اور فرنکفرٹ کا میچ برابر تفصیلات کے مطابق پہلے کھیلے گئے میچ میں بورسیا ڈورٹمنڈ نے ہگسبرگ کو سخت مقابلے کے بعد 3-2سے شکست دیدی ڈورٹمنڈ کی جانب سے رائس ،پسس تاکوپولس اور راموس نے گول اسکور کیے ہگسبرگ کی جانب سے بوتبالیا اور متاویز نے ایک ایک گول اسکور کیے دوسرے کھیلے گئے میچ میں بائرن لیوکروزن نے ارٹا کو 4-2سے ہرادیا لیوکروزن کی جانب سے جاتیج ، سوپچ، برینڈڈ اور بلکاربی نے گول اسکور کیے ارٹا کی جانب سے چیوبر نے ایک گول اسکور کیا جبکہ دوسرا اون گول ہوا۔ تیسرے کھیلے گئے میچ میں پیردربورن نے ہمبرگ کو 3-0سے اپ سیٹ شکست دیدی چوتھے کھیلے گئے میچ میں کولین نے سٹووگارٹ کو 2-0سے مات دیدی پانچواں کھیلا گیا وینلڈن برامن اور کوپی اینن کے درمیان ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ ولسبرگ اور فرنکفرٹ کے درمیان سخت مقابلے کے بعد دو دو گول سے ڈرا ہوگیا ۔لیگ کے آخری میچ بائرن میونخ اور سالکے کے درمیان 1-1گول سے برابررہا۔