|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2014

کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے گذشتہ روز تربت کے علاقے پیدارک میں گورکوپ اور پیدارک کے درمیان نہتے لوگوں کو جو تین گاڑیوں میں سوار تھے کو نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے ایک گاڑی سمیت اپنے ساتھ لے ج اکر جانے کی شدید مذمت کی ہے پارٹی ترجمان نے واضح کیا ہے کہ گذشتہ روز تین گاڑیوں میں سوار تربت پیدارک کے رہائشی نہتے لوگوں کو نامعلوم افراد نے گورکوپ اور پیدارک کے درمیان اسلحہ کے زور پر روک کر ان کی دیگر گاڑیوں کو جلا کر ایک گاڑی کو تین آدمیوں سمیت جن میں باہوٹ ولی محمد اور بدل خان شامل تھے کو اپنے ساتھ لے گئے پارٹی ترجمان نے کہاکہ مسلح افراد کی تعداد دو درجن سے زیادہ بتائی جاتی ہے واقع سے علاقہ میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا اور خوف کے باعث عوام اس راستے پر سفر نہیں کررہے ہیں جس کی وجہ سے گورکوپ کے علاقے میں غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے پارٹی ترجمان نے واقعے کی مذمت کی اور مطالبہ کیا ہے کہ اغواء کئے گئے بدل خان ولی محمد اور باہوٹ کو بازیاب کرایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔