|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2014

پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں ایک عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے نواحی علاقے کی ایک 4 منزلہ عمارت میں گیس لیکیج کے باعث دھما کا ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ دوسری جانب پیرس پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر تو دھماکے کی وجہ گیس لیکیج ہی معلوم ہوتی ہے لیکن مکمل تحقیقات کے بعد ہی واقعے کی مکمل تفصیلات سامنے لائی جاسکیں گی۔