|

وقتِ اشاعت :   September 29 – 2014

برلن(اسپورٹس ڈیسک )یورپین ٹیموں کے لیگز کے دلچسپ مقابلے جاری ہے انگلش پریمئر لیگ میں گزشتہ روز آٹھ ، اسپینش لیگ میں پانچ ،جرمن لیگ میں تین جبکہ ڈچ لیگ میں تین میچز کھیلے گئے انگلش پریمئر لیگ کے پہلے میچ میں لیورپول اور ایورٹن کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا لیورپول کی جانب سے جیراڈ جبکہ ایورٹن کی جانب سے جاگی الکا نے گول اسکور کیا دوسرے کھیلے گئے میچ میں چیلسی نے آسٹن ویلا کو 3-0سے شکست دیدی چیلسی کی جانب سے اوسکر، ڈیاگو کوسٹا اور ویلان نے ایک ایک گول اسکور کیا واضح رہے ڈیاگو کوسٹا کا پریمئر لیگ میں یہ آٹھواں گول تھا اور وہ اس وقت لیگ کے ٹاپ سکورر ہے تیسرے کھیلے گئے میچ میں کرسٹل پیلس نے لیچسٹر سٹی کو آسان مقابلے کے بعد 2-0سے ہرادیاچوتھے کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر سٹی نے سخت مقابلے کے بعد ہل سٹی کو 4-2سے روند ڈالا مانچسٹر سٹی کی جانب سے ڈزیکو نے دو، ایگویرو اور لیمپارڈ نے ایک ایک گول اسکور کیا ہل سٹی کی جانب سے ہرنانڈیز نے گول کیا جبکہ دوسرا گول سٹی کے کھلاڑی ملنگا نے اون گول کیا۔ پانچویں کھیلے گئے میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کو 2-1سے شکست دیدی میچ کے شروع سے ہی یونائیٹڈ نے ویسٹ ہیم کے گول پوسٹ پر حملے پہ حملے کرتی رہی میچ کے 5ویں منٹ رونی نے گول کرکے مقابلے 1-0سے کردیا کھیل کے 22ویں منٹ میں وان پرسی نے گول کرکے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 2-0کی برتری دلادی ہاف ٹائم سے چند منٹ قبل ہی ویسٹ ہیم کے ساپو نے گول کرکے مقابلہ 2-1کردیا دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں مانچسٹر یونائیٹڈ کے وین رونی کو ویسٹ ہیم کے کھلاڑی ڈاؤننگ کو گرانے پر ریڈ کارڈ دکھایا گیا جس کے بعد میچ کا رخ ہی بدل گیا ویسٹ ہیم کے کھلاڑی گول برابر کرنے کے لئے سرتوڑ کوشش کرتے رہے لیکن مانچسٹر یونائیٹڈ کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے اور اس طرح یہ مقابلے مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2-1سے جیت لیا ایک اور میچ میں ساؤتھہمٹن نے کیو پی آر کو2-1سے شکست دیدی ساتھواں کھیلا گیا میچ میں سنڈر لینڈ اور سوانزی کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا ۔ پریمئر لیگ کا آخری کھیلا گیا میچ میں آرسنل اور ٹوٹہنام کے درمیان ہوا جوکہ ایک ایک گول سے رہا اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ نے ویلا ریال کو 2-0سے شکست دیدی دوسرے کھیلے گئے میچ میں بارسلونا نے گیرینڈا کو6-0سے روند ڈالا بارسلونا کی جانب سے نیمار نے تین، میسی نے دو جبکہ ریکیٹچ نے ایک گول اسکور کیا تیسرے کھیلے گئے میچ میں ایتھلیٹکو میڈرڈ نے سلیوا کو بآسانی 4-0سے مات دیدی چوتھا کھیلا گیا میچ اتھلیٹک بلباؤ اور ہیمبرگ کے درمیان بغیر کسی گول سے برابر رہا آخری کھیلے گئے میچ میں ریوو ولکانو نے لوانٹے کو 2-0سے ہرادیا جبکہ جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ کی ٹیم نے کامیابی حاصل کر کے اپنی ٹاپ پوزیشن مستحکم بنا لی۔ لیگ میچ میں میونخ نے کولوگن کو دو صفر سے شکست دی۔ لیگ میں بروسیا ڈورٹمنڈ کی ٹیم کو ایک اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ڈورٹمنڈ کو کمزور حریف شالکے نے دو ایک سے اپ سیٹ کیا۔ جرمنی لیگ ہی میں ہوفنہیم اور مینز کا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد بغیر کسی گول کے برابر ہوا۔ ڈچ فٹبال لیگ میں فی نورڈ کی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایگلز کو چار صفر سے آؤٹ کلاس کیا۔ لیگ کے ایک اور میچ میں ایجکس اور نیک بریڈا کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں ، آئی ایکس کی ٹیم نے دلچسپ میچ میں بریڈا کو پانچ دو سے زیر کر کے ایونٹ کی مسلسل تیسری کامیابی اپنے نام کی۔