|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2014

کوئٹہ : بروری روڈ پر بولان میڈیکل کالج کے قریب ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کو نامعلوم افراد نے بولان میڈیکل کالج کے گیٹ کے قریب ریموٹ کنٹرول بم نصب کیا ہوا تھا جو زور دار دھماکہ سے پھٹ گیا جس سے قریبی فلائٹس اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایف سی اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی ،پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔