|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2014

مٹھی: سندھ حکومت کی لاپرواہی کی بدولت تھر میں مزید 6 ماؤں کے لخت جگر موت کی آغوش میں چلے گئے جس کے بعد رواں برس غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 607 ہوگئی۔ تھر پارکر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر مٹھی کے سول اسپتال میں ایک نومولود جبکہ نارتھ کالونی میں 3 دن کی بچی زندگی کی بازی ہار گئے، تحصیل ڈیپلو کے گاؤں کھاڑک میں 5 روز اور 15 روز کے بچوں کی زندگی کا چراغ بجھ گیا، اس کے علاوہ دیگرعلاقوں میں بھی 2 مزید 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ قحط زدہ علاقے میں غذائی قلت اور بیماریوں کا شکار ہوکر 21 روز مین جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 97 ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ تھرپارکر میں حکومتی لاپروائی اورعدم توجہ کے باعث غذائی قلت کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر معصوم بچے موت کے منہ جارہے ہیں اور رواں برس اب تک زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 607 ہوگئی ہے۔