|

وقتِ اشاعت :   December 21 – 2014

پشاور: پولیس نے ورسک روڈ پر آرمی پبلک اسکول کے اطراف کے علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پشاور میں پولیس نے وارسک روڈ آرمی پبلک اسکول کے اطراف واقع رہائشی علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 70 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ مشتبہ افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بہاری کالونی اور دیگر رہائشی علاقوں میں کی گئی کارروائی سانحہ پشاور کی تحقیقات کی روشنی میں کی گئی ہے جبکہ شواہد کے روشنی میں اس کے دائرہ کار میں وسعت دی جارہی ہے۔