|

وقتِ اشاعت :   December 22 – 2014

راولپنڈی: حکومت نے عدالت سے حکم امتناع حاصل کرنے والے سزائے موت کے 5 مجرموں کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

 لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے ملٹری کورٹ سے سزائے موت پانے والے 5 مجرموں کے وکلا کی درخواست پر ان کی سزا پر عملدرآمد روک دیا تھا جس کے خلاف حکومت نے ایک مرتبہ پھرعدالت میں حکم امتناع خارج کرنے کی اپیل دائر کردی، ڈپٹی اٹارنی جنرل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالت نے پانچوں مجرموں کو آئین و قانون کے تحت سزائے موت دی تھی جب کہ مجرموں کے وکلا نے عدالت میں غلط بیانی سے کام لیا لہذا مجرموں کو دیا گیا حکم امتناع خارج کیا جائے تاکہ انہیں کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے۔

واضح رہے کہ سزائے موت پانے والے پانچوں مجرموں پر  جہلم چناب پل پر 7 فوجی افسران اور ایک پولیس کانسٹیبل کو شہید کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد فوجی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر پانچوں کو سزائے موت کا حکم دیا تھا۔