|

وقتِ اشاعت :   December 24 – 2014

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم سیاسی قیادت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انسداد دہشت گردی کے لیے جو بھی اقدام اٹھائے جائیں گے اس میں ہماری جماعت ساتھ کھڑی ہوگی جب کہ آئینی و قانونی ماہرین کی مشاورت سے بننے والی فوجی عدالتوں کی بھی حمایت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ ہم سب کی اولین ترجیح ہے اور ملک کی موجودہ صورتحال میں اس کے خاتمے کے لیے طاقت کے استعمال کے سوا اب کوئی راستہ نہیں ہے۔