|

وقتِ اشاعت :   February 1 – 2015

ڈیرہ بگٹی …….بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی 24انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکے خیز مواد سے اڑا دیا.تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے لنڈو نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سوئی گیس کی 24 انچ قطر کی پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی آگ لگنے کے باعث پلانٹ کے کمپریسر کو سوئی گیس کی سپلائی معطل ہوگئی ہے ۔مزید کارروائی متعلقہ انتطامیہ کر رہی ہے ۔