|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

سیالکوٹ: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان سے مذاکرات کرنا ہیں تو اسے سرحد پر کشیدگی کم کرنا ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران بھارت نے تعلقات کی بہتری کے لئے کوئی مخلصانہ قدم نہيں اٹھايا جو ظاہر کرتا ہے کہ وہ خطے میں امن کو فروغ دينا ہی نہیں چاہتا۔ اگر بھارت کو مذاکرات کرنے ہیں تو اسے ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کرنا ہوگی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو سہولیات اور بہتر معیار زندگی فراہم کرنا چاہتی ہےحکومت نے عوامی مفاد کے لئے پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔