|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

کوئٹہ: بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپیندنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ نے اپنے جاری کئے گئے مرکزی ترجمان میں کہاہے کہ 27مارچ کو بلوچستان بھر میں شٹر ڈاؤں ہڑتال کیا جائیگا اور اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منائی جائی گئی ترجمان نے بلوچ اور پشتون اقوام سمیت بلوچستان میں آباد دیگر اقوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 27 مارچ کو یوم غلامی کے موقع اپنی دکانیں تجارتی اور کاروباری مراکز بند رکھیں ہڑتال اور یوم سیاہ کا مقصد عالمی برادری کا توجہ مبذول کرنا ہے کہ 27مارچ سے پہلے بلوچستان ایک آزاد و خود مختیار ریاست کے طور پر دنیا کے نقشہ میں موجو د تھا یہ ریاست کا حصہ نہیں تھا جبکہ بلوچ وطن کو جبری الحاق کے ذریعہ شامل کیا گیا بلوچ قوم اسی دن سے تسلسل کے ساتھ اپنی سلب شدہ آزادی کے لئے جدوجہد کررہی ہے اس تاریخی جدجہد کے دوران ہزاروں بلوچ را ہ آزاد ی میں اپنی جانیں نچھاور کرتے ہوئے ریاستی غلامی کو مسترد کیا ہے آج بھی بلوچ قومی آزادی کے اصولی موقف اور قومی شہداء کے فلسفہ پر کاربند رہتے ہوئے جدوجہد کررہے ہیں ترجمان نے کہاکہ بلوچ قوم ایک پر امن و جمہوریت پسند اور ایک سیکولر قوم ہے بلوچ قوم کی ماضی اور حال اس کی گواہ ہے کہ بلوچ قوم کھبی بھی جارحیت پسند نہیں رہا اور بلوچ قوم کے اپنے ہمسائیہ ممالک کے ساتھ ہمیشہ سے دوستانہ اور ہمدردانہ تعلقات رہے ہیں بلوچ قوم کھبی بھی عالمی قوانیں کی خلاف ورزی نہیں کی بلکہ ہمیشہ سے عالمی قوانیں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنے آپ کو آزاد و خود مختار قوم کے طور پر منوانے کی کوشش کی ہے لیکن ریاست بلوچ قوم کے انسان دوست اور مذہب دوست جذبات سے فائدہ اٹھا کر فریب مکاری دھوکہ دہی اور جارحیت کے زریعہ بلوچ قوم کو غلام بناکربلوچ قوم کی تاریخ زبان ادب ثقافت اور تشخص کو مسخ کررہی ہے