|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

سبی: ضلع لہڑی کے علاقہ تریرنالہ قریب نامعلوم افراد نے ایف سی کے قافلے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی ایک اہلکار شدید زخمی دو حملہ اور جاں بحق اورزخمی حالت میں گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ضلع لہڑی کے علاقہ لہڑی شہر سے دو کلومیٹر دور تریر نالہ کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایف سی کے قافلے پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ نامی ایف سی اہلکارشدید زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور موقع پر جان بحق اور دو ذخمی حالت میں گرفتارکرلیا گئے سیکیورٹی فورسز کا قافلہ لہڑی جارہا تھا مزیدکاروائی مقامی انتظامیہ نے شروع کردی جان بحق اور زخمیوں کے نام معلوم نہ ہوسکے