|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2015

کوئٹہ/چمن: بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں نامعلوم مو ٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے افغانستان کے رہائشی 2افراد کو قتل کردیایہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پاک افغان بارڈر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر نعشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا گیا جن کی شناخت روزی گل اور احمد اللہ سکنہ ہلمند کے نام سے کی گئی جنہیں پاک افغان بارڈر سے چمن آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا نعشیں ضروری کاروائی کے بعد مردہ خانے میں رکھ دی گئیں تاہم قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی مزید کاروائی چمن انتظامیہ کررہی ہے۔