|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2015

کوئٹہ: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے مشیر کو کابینہ سے نکالنے سے روک دیاہے ‘ انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ بلوچستان کی قیادت نے سینٹ انتخابات میں مبینہ طورپر پارٹی قیادت کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر اپنے مشیر ماجد ابڑوکو کابینہ سے برطر ف کرنے کی سفارش کی تھی تاکہ اسکے خلاف کارروائی کی جاسکے ‘ مسلم لیگ ن کی سمری مختلف مرحلے پر تھی کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ تک اطلاع پہنچی جس پروزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے اپنے اختیارات استعمال کیئے اور مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت کو ایسا کرنے سے روک دیا‘ مسلم لیگ ن بلوچستان کی قیادت کابینہ میں شامل اپنے مشیر سے کافی ناراض ہے جس کی بنیادی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ انہوں نے سینٹ انتخابات میں پارٹی قیادت کے برخلاف اپنا ووٹ کاسٹ کیا اس ضمن میں مسلم لیگ ن کی صوبائی قیادت نے کارروائی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے سفارش کی تھی کہ انکے مشیرماجد ابڑو کو کابینہ سے فارغ کردیاجائے ‘ سمر مختلف مرحلوں سے گزر رہی تھی کہ وزیراعظم کے سیکرٹریٹ تک اطلاع پہنچی جس پر وزیراعظم نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو اپنے مشیر جو وزیر کے برابر اختیارات رکھتے ہیں کوکابینہ سے نکالانے سے روک دیا ہے ۔