|

وقتِ اشاعت :   March 20 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع کیچ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایف سی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں ایف سی کی مجاہد پوسٹ پر نامعلوم افراد نے یکے بعد دیگرے تین راکٹ داغے اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ۔ تاہم ایف سی کی جوابی فائرنگ پر حملہ آور فرار ہوگئے ۔