|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2015

کوئٹہ:  فرنٹےئرکوربلوچستان نے قلعہ سیف اللہ میں سرچ آپریشن کے دوران قلعہ سیف اللہ سے14مشتبہ افرادکوگرفتارکرلیا چمن سے بھارری مدقدار میں چرس برآمدکریل گئی جبکہ لورالائی میں ایف سی کی زیرنگرانی پوست کی فصل کو تلف کردیا گیا۔ایف سی ترجمان کے مطابق کے مطابق فرنٹےئرکور بلوچستان نے قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 14مشتبہ افرادکو گرفتارکرلیا۔گرفتار افرادسے مزیدتفتیش جاری ہے۔ایک دوسری کارروائی میں فرنٹےئرکوربلوچستان نے چمن کے علاقے میں کارروائی کے دوران 250کلوگرام چرس برآمدکرلیا۔برآمدکیے جانے والی چرس کی مالیت عالمی مارکیٹ میں لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے جبکہ لورالائی کے مختلف علاقوں میں ایف سی کی زیرنگرانی 20ایکڑاراضی پرزیرکاشت پوست کی فصل کوتلف کردیاگیا۔