|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2015

گوادر:  گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ گوادر چائنا کو ریڈور میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں لائی جارہی ہے گوادر پورٹ کو چین سمیت ملک بھر سے سڑکوں ذریعے آپس میں ملا دیا جائیگا تاکہ گوادر پورٹ سے تمام علاقے استفادہ حاصل کرسکیں ، گوادر پورٹ کی بین الاقوامی اہمیت پوری دنیا تسلیم کرچکی ہے ان خیالات کااظہار گوادر میں نیول کموڈور کی جانب سے بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ گوادر پورٹ اس خطے کا سب سے بڑا پروجیکٹ ہے جسکی تکمیل کے بعد یہاں معاشی انقلاب آئیگا روزگار کے مواقع اور خوشحالی کے دروازے کھلیں گے گوادر پورٹ سے کسی کو بھی کوئی خطرہ نہیں پاکستان چائناگوادر کوریڈور کے روٹ کی تبدیلی کے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ 2688کلومیٹر طویل کو ریڈور کے روٹ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ملاؤں کا ٹولہ خوامخوا شور مچا کر شاہد کوریڈور کی تعمیر کیخلاف سازشوں میں حصہ دار بننے کی کوششیں کررہے ہیں یہی لوگ گزشتہ 10سالوں سے اقتدار میں رہے لیکن ان دس سالوں میں کوئٹہ ژوب سڑک کی تعمیر کا آغاز نہیں کراسکے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ وقت کے ساتھ ساتھ گوادر پورٹ کے معاشی اثرات سے یہاں کے مقامی لوگ بھی مستفید ہونگے اور انہیں گوادر پور ٹ کی اہمیت کو سمجھنا ہوگا تیز رفتارترقی میں محنت اور مستقبل کو منصوبہ بندی کیلئے تعلیم کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا وقت کے ساتھ ساتھ یہاں کے لوگوں کو تعلیم اور صحت کی سہولتیں بھی میسر ہونگی قبل ازیں گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کو کموڈور بلوچستان محمد اکبر نقی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نیوی نے علاقائی ترقی کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں جن میں اورماڑہ میں کیڈٹ کالج گوادر میں بحریہ سکول تربت میں بحریہ ماڈل اسکول جیونی میں تعلیمی درسگاہ قائم کی گئی ہیں جہاں جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی سہولتیں فراہم کئے گئے ہیں اورنیوی کی جانب سے تمام اسکولوں میں متعدد طلباء کے تعلیمی اخراجات ادا کئے جارہے ہیں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے فری میڈیکل کیمپ اور اور ماڑہ میں درمان جاہ ہسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں ماہانہ ہزاروں بیماروں تھی کوصحت کی سہولتیں فراہم کی جاتی ہیں گوادر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ منیر جان بلوچ نے گوادر پور ٹ کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ گوادر پورٹ کا پہلا فیز 2005میں مکمل کیا جاچکا ہے چائنا اور لیز ہولڈنگ کمپنی کوگوادر پورٹ چلانے کیلئے 40سال مدت کیلئے لیز پر دیا گیا سب سے بڑی فری ٹریڈ زون قائم کیا جارہا ہے جس کیلئے زمین ریکوائر کی گئی ہے اگلے ماہ گوادر پورٹ کو کوسٹل سے لنگ کرنے کیلئے کام کا آغاز کیا جانے کا امکان ہے جبکہ گوادر انٹر نیشنل ائیر پورٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھا جارہا ہے جس میں پاکستان اور چین کی اعلیٰ قیادت شریک ہونگے گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف انجینئر محمد رفیق بلوچ نے گوادر ماسٹر پلان کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی علاوہ ازیں انہیں پسنی فش ہاربر کی بحالی کیلئے جاری منصوبے کے بارے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر منیر احمد بلوچ نے آگاہ کیا ضلع کونسل کے چیئرمین بابوگلاب نے گورنر کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں کمشنر مکران پسند خان بلیدی ڈپٹی کمشنر عبدالحمید ابڑو جی ڈی اے گوادر پورٹ کے افسران بھی شریک تھے ۔۔