۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد کے پولیس تھانہ کیٹل فارم کی حدود گوٹھ نور محمد زہری میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب پیش آیا جہاں آسودہ بی بی اور علی بہار ولد رحیم مری کو سیاہ کاری۔ کے الزام میں قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق آسودہ بی بی کو اس کے شوہر بہادر خان ماچھی نے جبکہ علی بہار کو مقتولہ آسودہ بی بی کے چچا حاجی عامر خان ولد نصیر احمد نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر مقتول علی بہار کے بھائی موقع پر پہنچے اور اپنے بھائی کے قاتل حاجی عامر خان کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کر سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار پہنچائیں اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء4 کے حوالے کردیں۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔