|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2015

کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن اپنے عمل کے ذریعے معاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں کیونکہ نیشنل پارٹی بلوچ معاشرے میں جہالت کے اندھیروں کو علم کی روشنی سے ختم کرنے کی خواہش رکھتی ہے نیشنل پارٹی کے کارکنوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ آئینی بنیادوں پر ممبر سازی مہم کو کامیاب بنائیں اور اپنی صلاحیتیں قومی مفادات کے تحفظ کیساتھ ساتھ بلوچستان کی عوام کیلئے ایک ایسا پرامن معاشرہ تشکیل دینے میں صرف کریں جس میں امن صحت ‘ تعلیم کی سہولیات بلارنگ و نسل میسر ہوسکیں تحصیل پسنی اور تحصیل سرگوادر کے الگ الگ ورکر کانفرنس میں نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ ‘ ممبر سینٹرل کمیٹی واجہ عبدالحسن ‘ محمد جان دشتی ‘ نیشنل پارٹی کے رہنماء گوادر ٹاؤن کے چیئرمین عابد سورابی ‘ ضلعی صدر حمید حاجی سمیت دیگر رہنماؤں نے کہا کہ پارٹی کارکن اپنی تمام تر صلاحیتیں پارٹی کی تنظیم سازی اور علم کے حصول میں صرف کریں تاکہ قومی جدوجہد کو مزید بہتر انداز میں آگے لے جایا جاسکے کارکن اپنا کردار صاف رکھتے عوام کیلئے مثال بنیں تاکہ علاقے کی عوام کارکنوں کے عمل سے متاثر ہوکر نیشنل پارٹی کی فعالیت میں ہمنوا ہوکر قومی جدوجہد میں شامل ہوں کیونکہ جب تک بلوچستان کی عوام نیشنل پارٹی کو قومی جماعت کے طور پر آگے نہیں لائیں گے تب تک نیشنل پارٹی قومی جدوجہد آگے لے جانے میں مشکلات سے دوچار رہے گی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یاسین بلوچ نے کہا کہ پسنی اور سر کے پارٹی کارکنوں کی جدوجہد قابل تحسین ہے انہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پارٹی کی فعالیت میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اور ہمیشہ پارٹی فیصلوں کی پاسداری کی ‘ کارکنوں کی جہد مسلسل کے باعث پسنی سر سمیت گوادر کی تمام ساحلی پٹی میں نیشنل پارٹی مضبوط قومی جماعت کے طورپر ابھر کر سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کی تمام مشکلات کو حل کیا جائے گا اورانہیں بہتر مستقبل فراہم کرنے کیلئے پارٹی ہر ممکن مدد فراہم کرے گی اس کے علاوہ سیکرٹری جنرل کہا کہ کارکن ممبر سازی مہم کو تیز کریں تاکہ پارٹی کی ممبر سازی کو جدید تقاضوں کے مطابق کمپیوٹرائز کیا جاسکے تاکہ ان کے اندر نیا جوش و جذبہ پیدا ہو اور وہ مزید محنت کرتے ہوئے پارٹی پروگرام کو گھر گھر پہنچائیں عوام کیساتھ ملکر علمی فکری اور شعوری بنیادوں پر قومی حقوق کے حصول کیلئے ایک نمایاں کردار ادا کرسکیں آخر میں ورکروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ ہم کارکنوں کو اپنا وجود سمجھتے ہیں اور کارکن ہی پارٹی کا اصل سرچشمہ ہیں کیونکہ جس پارٹی کے بے لوث کارکن ہوتے ہیں وہی عوام کی بہتر انداز میں خدمت کرسکتی ہے اور یہ شرف نیشنل پارٹی کو ہی حاصل ہے کہ اس کے کارکن بے لوث ایماندار ‘ قومی و انسانی جذبہ سے سرشار ہیں جس کی بدولت آج نیشنل پارٹی کوبلوچستان کی عوام نے اقتدار سونپا ہے لہٰذا نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں اور عوام کے مسائل کو حل کرنے کی سنجیدہ کوششوں میں مصروف عمل ہے ۔