|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2015

کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ( پجار ) اور نیشنل پارٹی کے زیراہتمام تعلیمی مہم کے سلسلے میں قلات میں ایک تاریخی ریلی مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ و نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محراب بلوچ ، مرکزی کمیٹی کے ممبران میران بخش بلوچ اورنیشنل پارٹی کے آرگنائزر کامریڈ رشید بلوچ کے قیاد ت میں ماڈل سکول قلات سے نکالی گئی ریلی جو ڈاک خانہ روڈ ، شاہی بازار ، ہسپتال روڈ ، ہربوئی روڈ اور دیگر علاوں سے جاتے ہوئے ہوئے ٹاون کمیٹی پر جلسہ عام کی شکل اختیار کی گئی، ریلی میں میونسل کمیٹی قلات کے چیئرمین محمد نواز شاہونی، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی قلات ابراہیم لانگو، ای ڈی اور ایجوکیشن قلات حاجی خورشید لانگو، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین منیر احمد شاہوانی، وائش چیئرمین حاجی قدر عمرانی، سمیت سول سوسائٹی ڈسٹرکٹ میونسپل کمیٹی کے کونسلران واساتذہ طالب علمو کی کثیر تعداد میں شرکت کی، انہوں نے تعلیم زندہ باد ، تعلیم ہماری ضرورت، محفوظ تعلیم محفوظ قوم علم سکھاؤ قوم بناؤ کے نعرے لگائے اور قلات کے مختلف علاقوں میں سکول داخلہ مہم کے سلسلے میں بمفلٹ تقسیم کئے میونسپل کمیٹی میں جلسہ عوام سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس و پجار، کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماؤں محراب مری، میران بخش اور کامریڈ رشید نے کہاکہ تعلیمی سال شروع ہونے سے اب تک ضلع قلات میں 8000سے زیادہ بچے اور بچیوں کی تعلیمی ادارو ں میں داخلے سے بے پنامحبت کا اظہار ہے۔ دریں اثناء ، اب قلات کے عوام اور والدین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے پانچ سال سے لیکر سولہ سال تک کے بچے اور بچیوں کو سکولوں میں دآخلہ کرا کر مستقبل محفوظ بنائیں۔ اس موقع پر جلسہ عام سے ای ڈی او قلات حاجی خورشید لانگو، تحصیل میونسل چیئرمین قلات نواز شاہوانی ، شہری ایکشن کمیٹی کے چیئرمین حاجی غلام قادر عمرانی سمیت بی ایس و بچار او رنیشنل پارٹی کے دیگر رہنماوں نے بھی خطاب کیا۔