|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2015

کوئٹہ: محکمہ خوراک حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق گذشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی حکومتی پالیسی کے مطابق محکمہ خوراک مقامی زمینداروں سے گندم کی خریداری کررہی ہے۔ اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور اقتصادی رابطہ کونسل کے فیصلے کے مطابق 1300روپے فی چالیس کلوگرام کے حساب سے گندم کی خریداری کی جائے گی تاکہ مقامی زمینداروں اور کاشتکاروں کو کسی بھی ممکنہ مالی نقصانات سے بچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں خریداری مرکزوں کی نشاندہی ہوچکی ہے جو کہ مقامی اخبارات میں مشتہر بھی ہوچکا ہے اور عملے کی تعیناتی، باردانہ اور نقل وحمل کے انتظامات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور عنقریب گندم کی خریداری کا عمل شروع ہوجائے گا۔