|

وقتِ اشاعت :   April 14 – 2015

کوئٹہ : صوبائی حکومت کے کھیلوں کے فروغ کے حوالے سے دعوے ہوا میں تحلیل، ارکان اسمبلی تقریبات میں اپنے اعلانات سے مکرنے لگے، رکن اسمبلی یاسمین لہڑی اور دیگر ارکان صوبائی اسمبلی تقریبات میں شرکت کر کے کھیلوں کے فروغ سہولیات کی فراہمی کے اعلانات ورقوم کی فراہمی کی یقین دلانی کراتے رہتے ہیں جبکہ وعدے وفا نہیں ہوئے، ایوب اسٹیڈیم میں مختلف تقریبات کے دوران سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومتی فنڈ سے مختلف اعلانات کئے گئے جن میں پی ایس بی کو ایک لاکھ کھیلوں کے فروغ کیلئے پی ایس بی کو کھیلوں کے آلات کیلئے دو لاکھ جبکہ دیگر تقریبات میں مختلف اعلانات کئے گئے ، حکومتی فنڈز سے رقوم نکلنے کے باوجود متعلقہ اداروں کو ادائیگی نہیں کی گئی ، صوبائی حکومت ارکان اسمبلی کی جانب سے ہونے والی بدعنوانی کا نوٹس لیتے ہوئے کھیلوں کے فروغ سمیت مختلف محکموں کی کاکردگی کی بہتری کے حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے جائیں ۔