|

وقتِ اشاعت :   May 4 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے نہ تونئے اورنہ ہی پرانے روٹ کے حوالے سے باضابطہ طورپرآگاہ کیاگیاہے مجھے گوادرکے حوالے سے تین چیزوں کاعلم ہے کہ وہاں پرائیرپورٹ تعمیرہورہاہے اس کے علاوہ اسپیشل زون کیلئے زمین کاحصول ایکسپریس وے کی تعمیرشامل ہے اس میں گوادرکے عوام کاحصہ ہوناچاہئے ہرنائی کول مائنزمیں ایف سی کی تعیناتی متنازعہ ہے حکومت اپنے متعددفیصلوں پرعملدرآمدکویقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہاؤس میں جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے ملاقات کے بعدمیڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کے ترجمان جان محمدبلیدی ،وزیراعلیٰ کے پریس سیکرٹری حاجی عبدالمنان،جماعت اسلامی کے بلوچستان کے امیرعبدالمتین اخوندزادہ ،صوبائی جنرل سیکرٹری بشیراحمدماندائی،صوبائی نائب صدرمولاناعبدالحق ہاشمی،ڈاکٹرعبدالغفور،مولاناعبدالکبیرشاکر،زاہداختربلوچ سمیت دیگربھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ ہرنائی کول مائنز میں ایف سی کی تعیناتی متنازعہ ہے موجودہ حکومت اپنے متعددکئے گئے فیصلوں پرعملدرآمدکویقینی بنانے کی کوشش کررہی ہے اس لئے اس معاملے کوسیاسی ایشونہیں بننے دینگے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے آج ملاقات میں سیاسی ،معاشی صورتحال سمیت دیگرامورپربات چیت کی گئی ہے تاکہ جوکمزوریاں اورخامیاں ہے ان کی نشاندہی ہواوران کاتدارک کیاجاسکے انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ جماعت اسلامی سمیت دیگرجماعتوں کے قائدین سے اچھے تعلقات کواستواررکھاجائے تاکہ انہیں مزیدبہتربناکرصوبے کے حالات کوبہتربنانے کیلئے اقدامات کئے جاسکے وزیراعلیٰ بلوچستان نے گوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ نہ تومجھے پرانے اورنہ ہی نئے روٹ کے بارے میں باضابطہ طورپرآگاہ کیاگیاہے مجھے صرف تین چیزوں کاعلم ہے کہ گوادرمیں عالمی معیارکاانٹرنیشنل ائیرپورٹ اوراسپیشل زون کیلئے زمین کاحصول اورایکسپریس وے کی تعمیرکی جارہی ہے اس حوالے سے گوادرکے عوام کااس میں حصہ ہوناچاہئے اس موقع پرجماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے چین جواقدامات کررہاہے اس حوالے سے وہ بلوچستان بالخصوص گوادرکے عوام کے حق کوتسلیم کریں اوراس کوریڈورسے متعلق جوخدشات اورتحفظات ہیں انہیں مل بیٹھ کردورکیاجائے کیونکہ منصوبہ بلوچستان کی سرزمین پرتعمیرہورہاہے اس لئے بلوچستان کوحقیقی ترقی دیکراسے پاکستان کے دیگرتین صوبوں کے برابرلایاجاسکے انہوں نے بتاکہ اس حوالے سے عوامی نیشنل پارٹی کے وفد نے بھی پاک چائنااقتصادی کوریڈوراورگوادرکاشغرروٹ کی تبدیلی کے حوالے سے خدشات کااظہارکیاہے ہم سمجھتے ہیں کہ یہ بلوچستان کے معاملات ہے جوفوری حل طلب ہے اس لئے انہیں حل کرنے کیلئے فوری طورپرپیش رفت ہونی چاہئے اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف جوکہ 13مئی کوتمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں اورپارلیمانی لیڈروں سے ملاقات کرکے گوادرکاشغرروٹ کے حوالے سے ان معاملات کوبہتربنانے میں اپناموثرکرداراداکرے تاکہ اس معاملے کوجلدسے جلدحل کیاجاسکے۔