|

وقتِ اشاعت :   May 8 – 2015

کوئٹہ: افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے سرحدی علاقے قلعہ عبداللہ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی گئی، پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں مخالف سمت کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ ضلع قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان کے پاک افغان سرحد پر تاندہ درہ کے مقام پر پیش آیا جہاں فرنٹیئر کور بلوچستان 83ونگ کی چوکی پر سرحد پار سے افغان سیکورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی۔ایف سی کی جانب سے بر وقت اور بھرپور جواب دیا گیا۔جوابی فائرنگ کے بعد میں افغان فورسز نے فائرنگ بند کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔