|

وقتِ اشاعت :   May 22 – 2015

 کراچی: لاہور اور اسلام آباد سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ کے ہیڈ آفس پہنچ گئے۔ ایف آئی اے کی جانب سے جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد ایف آئی اے نے تحقیقات مزید تیز کردیں جس کے پیش نظر لاہور اور اسلام آباد سے سائبر کرائم کے 2 ماہرین ایگزیکٹ ہیڈ آفس پہنچ گئے اور انہوں نے کمپیوٹرز کی ڈی کوٹنگ کا عمل شروع کردیا۔ واضح رہے کہ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز میں جعلی ڈگریوں کی فروخت سے متعلق خبر شائع ہونے کے بعد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی اے کو اسکینڈل کی مکمل تحقیقات کا حکم دیا تھا۔