|

وقتِ اشاعت :   May 23 – 2015

کوئٹہ : پی ایس بی کوئٹہ میں زیر تعمیر ٹیوب ویل پر کام آخری مرحلے میں روک دیا گیا، سرکاری سطح پر فنڈز جاری نجی کمیٹی کو جاری ہونے کے بعد لوکل کمیٹی نے کام میں تاخیری حربے استعمال کرنے کے بعد آخر میں مکمل بند کر دیا ہے، پی ایس بی سینٹر کوئٹہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کا سب سے بڑا ادارہ ہے، ٹیوب ویل کی تعمیر میں تاخیری حربوں اورسست روی سے کھیلوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں پانی کی کمی سے کھیلوں کے بڑے ایونٹ متاثر ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر آئی ایس پی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے کام کو مکمل کرنے کے احکامات جاری کرائیں۔