|

وقتِ اشاعت :   May 25 – 2015

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ایف سی کے کانوائے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ پرچڑھنے کے نتیجے میں زورداردھماکے سے پھٹ گئی جس سے ڈرائیورزخمی ہوگیااورگاڑی کوشدیدنقصان پہنچایہاںآمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روزشاہرگ کے علاقے میں فرنٹیئرکورکاکانوائے جارہاتھاکہ راستے میں نامعلوم افراد کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیرزمین چھپائی گئی بارودی سرنگ پرکانوائے میں شامل پرائیویٹ گاڑی چڑھ گئی جس کے نتیجے میں وہ زورداردھماکے سے پھٹ گئی جس سے اس کاڈرائیورگل شاہ شدیدزخمی ہوگیااورگاڑی کونقصان پہنچازخمی کوہسپتال پہنچادیاگیامزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔