|

وقتِ اشاعت :   May 26 – 2015

کوئٹہ :  بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی قائمقام آرگنائزر سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے کہا ہے کہ گوادر میگاپروجیکٹ جو اہمیت کا حامل ہے یہ میگا پروجیکٹ اس وقت حقیقی ترقی و خوشحالی اور بلوچستان کے عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں رونما کرے گا جب حقیقی طور پر گوادر کے غیور بلوچ عوام اور بلوچستان کے فرزندوں کو اس میں عملی طور پر حیثیت دی جائیگی گوادر کے غیور بلوچستان عوام اب تک تو صاف پانی سے محروم ہیں انسانی بنیادی ضروریات ، انفراسٹرکچر اور تعلیمی اداروں کا فقدان موجود ہے اگر بلوچستان کے ساحل وسائل کے تمام تر اختیارات گوادر پورٹ سمیت بلوچستان کو دیئے جائیں تو عوام ضرور سکھ کا سانس لیں گے اور ان کی احساس محرومی میں کسی حد تک کمی ہوگی ہمارے ساحل وسائل پر حق ملکیت ، واک و اختیار بلوچستان کے ہاتھوں میں ہو اس کے بعد گوادر اور بلوچستان کے عوام کے مفادات کا بہتر انداز میں دفاع کیا جا سکے گا ماضی میں جس طرح یہاں کے وسائل کو لوٹ مار کوڑیوں کے داموں فروخت کیا گیا ہمارے وسائل سے بلوچستان کے عوام کی معاشی ، معاشرتی اور سماجی زندگیوں میں ترقی و خوشحالی دیکھنے میں نہیں آئی اب اسی لئے ہر طبقہ فکر اور باشعور عوام خائق ہیں کہ ماضی کو ایک بار پھر دہرایا نہ جائے اگر حقیقی و ترقی خوشحالی کے حکمران خواہاں ہیں تو گوادر میگا پروجیکٹ کا واک و اختیار بلوچستان کو دیا جائے تاکہ یہاں کے عوامی نمائندے عوام کے مسائل ، مشکلات اور ان کے مزاج و موڈ کے مطابق ان کے مشکلات کے حل کیلئے جدوجہد کر سکیں جن خدشات اور تحفظات کا بی این پی بارہا اظہار کر چکی ہے وہ درست ثابت ہو رہے ہیں گوادر میگا پروجیکٹ سے بلوچستان کے عوام اقلیت میں نہ بدل دیا جائے اس حوالے سے وقتا فوقتا مختلف فورمز پر اس جانب توجہ دلانے کی کوشش کر رہے ہیں ایک ایسا میکنزم بنایا جائے جس سے یہ بات یقینی ہو کہ ساحل بلوچستان کے عوام کی قومی تشخص متاثر نہ ہو کیونکہ بلوچستان کے عوام کے سامنے اپنی سرزمین کی اہمیت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جتے بھی بڑے میگا پروجیکٹس ہیں ان میں اس بات کو یقینی نہ بنایا گیا کہ ترقی سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کیلئے ہوگی اس وقت تک عوامی بے چینی کو کسی صورت ختم نہیں کیا جا سکے گا ریکوڈک جو بہت بڑا منصوبہ ہے اس کو عجلت میں گروہی مفادات کے تحت کوڑیوں کے داموں فروخت کرنے کی ہم ہرگز کسی کو اجازت نہیں دیں گے کک بیگز کی خاطر اس پروجیکٹ کو غیر وں کے ہاتھوں میں دینے کی کوششیں کی جا رہی ہیں بلوچستان کے ساحل وسائل ، تیل و گیس عوام کی ملکیت اور آباؤاجداد کی امانت ہیں جنہوں نے ثابت قدم ہوکر قربانیاں دیں تاکہ آنے والے نسلوں کیلئے انہیں محفوظ بنایا جا سکے جب حکمران اجتماعی قومی مفادات کو ملحوظ خاطر نہ رکھ کر اتنے بڑے میگاپروجیکٹس کا سودا کرنے سے بھی گریزاں دکھائی نہیں دیتے بلوچستان نیشنل پارٹی حقیقی ترقی و خوشحالی اور عوام کی زندگیوں میں مثبت اقتصادی سماجی تبدیلیوں کی ہرگز مخالف نہیں بشرطیکہ یہ ترقی و خوشحالی بلوچستان کے عوام کیلئے ہی ہو ایسا نہ ہو کہ ترقی و خوشحالی کے آڑ میں ہمیں اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے ہمارے وسائل ہماری قدرتی دولت کوڑیوں کے داموں فروخت نہ کر دیئے جائیں عوام کی زندگیوں میں بنیادی تبدیلیاں رونما ہونا ہی حقیقی ترقی ہے اگر ایسا نہیں ہوا تو قومی ذمہ داری کو ادا کرنے کیلئے جمہوری انداز میں ہر فورم پر آواز بلند کریں گے –