|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2015

زہری :  اقوام موسیانی قبیلے کا جرگہ گزشتہ دنوں بلبل زہری میں ذرعی ٹرانسفارمروں کو ناکارہ کرنے کی شدید مذمت ہماری شرافت کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے ہم قبیلوں کا عزت واحترام کرتے ہیں چادر و چار دیواری کا پامالی کسی صورت برداشت نہیں ان خیالات کا اظہار بلبل زہری میں اقوام موسیانی کے تمام ذیلی شاخوں کا منعقدہ جرگہ سے سردار نصیر احمد موسیانی نے خطاب کے دوران کیا سردار نصیر احمد موسیانی نے کہا کہ اس سے قبل دو افراد کو اغوا کیا گیا جن میں سے ایک اب تک لاپتہ ہے بلبل زہری میں ان کے ذرعی زمینوں پر نصب آٹھ ٹرانسفارمروں کر فائر کر کے ناکارہ بنادیا گیا اور اب بلبل سے خضدار کے لیئے جانے والے ٹرانسپوٹروں کر ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلبل سے اقوام موسیانی سے تعلق رکھنے والے افراد کو گاڑیوں میں نہ بٹھائیں ہم نے مسلسل جاری نا انصافیوں کے خلاف مقامی انتظامیہ کو آ گاہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی انہوں نے کہا کہ اب ہم نے اقوام ء موسیانی کا جرگہ طلب کرکے آئندہ کا لائحہ عمل بنانا ہے کہ آئندہ ہمیں کیا کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ہماری شرافت کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم پرامن شہری اور قانون کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں اور یہ بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ہم اینٹ کا جواب پٹھر سے دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں ہم نہیں چاہتے کہ ہماری وجہ سے چادر اور چار دیورای کا تقدس پامال ہو اگر ہماری چادر و چار دیواری کا تقدس بار بار پامال کیا گیا تو اس کی تمام تر ذمہ داری ان لوگوں پر ہوگی جو یہ حرکت باربار کررہے ہیں۔