|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر پارلیمانی لیڈر چیف آف جھالوان سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے جلد ہی نجی دورے پر لندن جائینگے ۔قابل اعتماد ذرائع کے مطابق بلوچستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر سنیئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری جلد ہی نجی دورے پر لندن جائینگے جہاں پر وہ خان آف قلات میر سلمان داؤد سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سے مختلف امورپر تبادلہ خیال کریں گے واضح رہے خان آف قلات نواب اکبر خان بگٹی کے قتل بعد لندن چلے گئے تھے اور آج کل وہ لندن میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزا ر ہے ہیں ذرائع نے مزید بتایاکہ بلوچستان کی کابینہ میں شامل بعض صوبائی وزراء جن میں میر خالد لانگو، سردار اسلم بزنجو ، نواب محمد خان شاہوانی بھی لندن جائینگے ۔تجزیہ نگاروں کے مطابق اگر دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں کوئی بھی پیشرفت ہوئی ہے تو اس کے بلوچستان میں سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہونگے، گزشتہ روز خان آف قلات اور نواب زہری کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت میں خان قلات کی جانب سے نواب زہری کو اپنی غیر موجودگی میں جانشین مقرر کئے جانے کی خبر بھی سیاسی حلقوں میں کافی زیر بحث ہے، اگر اسی نکتے کو لیکر ملاقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے تو خان قلات کی وطن واپسی کے امکانات بھی روشن ہو سکتے ہیں