|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2015

سبی: سبی شہر اور گردونواح کے علاقوں میں شدید گرمی ،درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے،شدید گرمی کے باعث ایک شخص ھلاک ،پانچ افراد بے ہوش اور ایک درجن سے زاہد افرا د متاثر ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق سبی ،بختیار آباد ،لہڑی،ڈھاڈر اور گردونواح کے علاقے گذشتہ تین دنوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں شدید گرمی کے باعث گرمی لگنے سے بولان کے رہائشی شخص عبدالعزیر جانبحق ہوگئے جبکہ گرمی لگنے سے پانچ افراد بے ہوش درجنوں افراد متاثر ہوکر مختلف ہسپتالوں میں پہنچ گئے ،سبی میں دوپہر سے دوکانیں،مارکٹیں بند بازار اور گلیاں سنسان ہوجاتے ہیں شدید گرمی کے باعث کاروبار مفلوج اور لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے۔جبکہ شہر میں شدید گرمی کے باعث برف کی بھی قلت پیدا ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب لوگ گرمی سے بچنے کے لئے ٹھنڈے مقامات،پارک،اورندی نالوں کی جانب رخ کرکے سارا دن ندی لوں ،ٹھنڈے مقامات اور پارک میں گذرتے ہیں۔