|

وقتِ اشاعت :   June 29 – 2015

کوئٹہ :  سیو دی چلڈرن این جی او نے بلوچستان میں سرگرمیاں معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، 30 جون کو ادارہ اسلام آباد منتقل کرنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سیو دی چلڈرن این جی او نے بلوچستان میں حالات درست نہ ہونے کی بناء پر اپنی سرگرمیاں معطل کر دی تھیں۔ این جی او انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ہساس علاقوں میں کام کرنا مشکل ہے۔ امن و امان قابو میں رکھنے والے علاقوں میں سیود دی چلڈرن اپنا اپنا کام جاری رکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سیود دی چلڈرن نے بلوچستان سے تقریباً تمام منصوبے ختم کر دیئے گئے۔ جبکہ صوبائی وزیر صحت نے وفاق سے درخواست کی کہ سیو دی چلڈرن کو بلوچستان سے منتقلی کو روکے رکھا جائے