۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2015

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع جعفرآباد میں پولیس چوکی پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دو اہلکاروں سمیت تین افرادزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قیدی شاخ کے قریب میر حسن پولیس چوکی پر نامعلوم افراد نے چھوٹے ہتھیاروں سے اچانک حملہ کردیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل بہادر خان جاں بحق جبکہ پولیس حوالدار عبدالماجد اور سپاہی نیاز حسین کے علاوہ عام شہری امداد کھوسہ شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔