|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2015

کوئٹہ: گوادر کے کھلے سمندر میں ڈوبنے والے چار میں سے دو ماہی گیروں کی لاشیں پسنی کے قریب سے برآمد کرلی گئیں۔ لیویز کے مطابق گوادر کے علاقے پسنی میں ساحل سمندر کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملیں ۔ دونوں افراد چار روز قبل گوادر کے علاقے سربندر میں کشتی الٹنے سے سمندر میں ڈوب گئے تھے ۔ ایک متوفی کی شناخت محمد امین ولد محمد ایوب بلوچ ساکن گوادر کے نام سے کرلی گئی جبکہ دوسرے شناخت نہ ہوسکی ۔ یاد رہے کہ سربندر میں گشتی الٹنے سے چار ماہی گیر ڈوب گئے تھے ۔ باقی دو ماہی گیروں کی لاشیں تاحال نہیں مل سکی ہیں۔