|

وقتِ اشاعت :   July 6 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کوئٹہ میں بم دھماکے اور پسنی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے حکام سے واقعات کی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعات میں قیمتی جانی نقصان پر دلی رنج وغم کا اظہار کیا ہے وزیرا علیٰ نے رمضان کے مبارک ماہ میں بے گناہ انسانی جانوں کو نشانہ بنانے کو انتہائی مکروہ فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غریب مزدوروں اور بے گناہ افراد کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے اور اس میں ملوث عناصر نہ صرف ملک وقوم بلکہ تمام انسانیت کے مجرم ہیں جنہیں ہر گز معاف نہیں کیا جاسکتا ہے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے گی وزیرا علیٰ نے پولیس اور انتظامیہ کو دہشت گردوں کے خلاف بھرپور قوت سے کاروائی کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ نے بم دھماکے کے زخمیوں کو حکومتی اخراجات پر بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے انہوں نے سوگو ار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت و پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔