|

وقتِ اشاعت :   July 14 – 2015

لوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے جاری کردہ بیان میں کلی قمبرانی اورملحقہ علاقوں میں آئے روزپولیس ،اے ٹی ایف اوردیگرادارون کی چھاپے ،چادروچاردیواری کی تقدس کی پامالی خوف وہراس پھیلانے بے گناہ لوگوں کوبلاجوز تنگ کرنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ آج بھی موجودہ نام نہاد جمہوری دورحکومت میں بھی بلوچ علاقوں میں رات کے اندھیرے میں مثبت روایات کوپامال کیاجانے کاسلسلہ جاری ہے جوکہ اس بات کی غمازی کرتاہے کہ ایک سوے سمجھے منصوبے کے تحت بے گناہ لاچاربلوچوں کودیوارسے لگانے اورانتقامی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے جوکہ گزشتہ 68سالوں کی ظلم وجبرناانصافیوں کی پالیسیوں کاتسلسل ہے بیان میں کہاگیاکہ موجودہ حکمرانوں کے اقتدارپربراجمان ہونے کے بعدبلوچ عوام کیخلاف ظلم وستم بے گناہ بلوچوں کوتنگ کرنے کابازارگرم کررکھاہے تاکہ یہاں کے بے گناہ لوگوں کواشتعال دلاکرکارروائیوں کاجوازبنایاجاسکے شہرکے کسی بھی علاقے میں کوئی بھی ناخوشگوارواقعہ رونماہوتاہے توفورسز فوری طورپرکوئٹہ کے قدیم ترین بلوچ علاقوں کی طرف رخ کرکے رات کے اندھیرے میں روایات کوپامال کرکے چادراورچاردیواری کی تقدس کی پامالی کرتے ہوئے سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں بیان میں کہاگیاکہ بی این پی ایسے غیرانسانی واقعات پرکسی بھی صورت پرخاموشی اختیارنہیں کریگی اورارباب اختیارپریہ واضح کرناچاہتے ہیں کہ وہ عوام کیخلاف بلاجوازظلم وستم روارکھے گئے نارواپالیسیوں سے باز آجائے پارٹی کسی بھی صورت میں یہاں کے عوام کی عزت نفس کواستحقاق اورمجروح کرنے کی اجازت نہیں دیگی اورایسے واقعات کیخلاف ہرفورم پرآوازبلندکرتے ہوئے جدوجہدکریگی اورعوام کوحکومتی پالیسیوں کے سامنے تن تنہانہیں چھوڑیں گے۔