|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2015

راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے بھمبر سیکٹر پر بھارتی جاسوس طیارہ مار گرایا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ’’آئی ایس پی آر‘‘ کے مطابق بھارتی جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا  جس پر اسے مار گرایا گیا۔ جاسوس طیارہ تصاویر کھینچنے کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ روس میں پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کے بعد بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سرحدوں پر جنگ بندی کی خلاف ورزی شروع کردی ہے۔