|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2015

کراچی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں فوجی عدالتوں کی تعداد میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ شہر قائد میں دہشت گردوں، جرائم پیشہ مافیا اور کرپشن کرنے والوں کے گٹھ جوڑ کا خاتمہ کیا جائے۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q100.jpg پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور ہیڈکوارٹر میں کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر، چیف سیکرٹری سندھ، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ، آئی جی سندھ ، کمشنرکراچی اور انٹیلی جنس ایجنسیزکےنمائندوں نے بھی شرکت کی۔   http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q129.jpg ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراجلاس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اجلاس کے دوران کراچی کی سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال میں نمایاں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ دہشتگردوں، جرائم پیشہ اورمافیاز کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے۔ آرمی چیف نے دہشتگردوں، جرائم پیشہ مافیاز، تشدد اور کرپشن کرنے والوں کے درمیان گٹھ جوڑ کے خاتمے اور شہر قائد کو خوف سے پاک اور پرامن شہر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q225.jpg آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے شہر میں امن وامان سے متعلق اقدامات پر انٹیلی جنس اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q323.jpg آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کراچی میں تقریب سے جوانوں اور افسران سے خطاب بھی کیا جب کہ انہوں نے یادگارہ شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ تقریب کے دوران سربراہ پاک فوج نے لیفٹیننٹ جنرل ضمیر کو کرنل کمانڈر ایئر ڈیفنس کے بیجز بھی لگائے۔ http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/08/q423.jpg دوسری جانب آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کراچی پولیس کی صلاحیت بڑھانے اور ٹریننگ کے لیے ساڑھے 6 کروڑ روپے دیئے جائیں گے جب کہ سندھ پولیس کو 500 بلٹ پروف جیکٹس، ائن ایم ایم، جی تھری اور ایس ایم جی اور ہیلمٹس بھی فراہم کیے جائیں گے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سامان فراہم کرنے کی تقریب آج کورہیڈ کوارٹر میں ہوگی جس میں تمام سامان آئی جی سندھ کے حوالے کیا جائے گا۔