|

وقتِ اشاعت :   August 26 – 2015

ویلنشیا کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں موناکو کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جس کے ساتھ ہی چیمپیئنز لیگ میں اسپینش لیگ کی پانچ ٹیموں نے کوالیفائی کر لیا ہے۔ 2001 کی چیمپیئنز لیگ رنر اپ ویلنشیا نے اس فہرست میں چیمپیئنز لیگ چیمپیئن بارسلونا، ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کو جوائن کر لیا ہے۔ اس کے علاوہ سیویلا نے بھی ڈراز کی بدولت چیمپیئنز لیگ میں رسائی کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ چیمپیئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے لیے ڈراز جمعرات کو ہوں گے۔ یہ چیمپیئنز لیگ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ 32 لیگ ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں کسی ملک کی لیگ کی پانچ ٹیمیں شرکت کریں گی ورنہ اس سے قبل ہر لیگ کی چار ٹیمیں شرکت کی اہل ہوتی تھیں۔ چیمپیئنز لیگ میں پانچویں ٹیم کی مشولیت اس لیے ممکن ہو سکی کیونکہ یوئیفا نے اعلان کیا تھا کہ 14-2015 کی یوروپا کپ کی فاتح بھی چیمپیئنز لیگ کا حصہ ہو گی۔ یاد رہے کہ گزشتہ کچھ سالوں سے اسپین نے اپنی برتری ثابت کی ہے جہاں گزشتہ سات میں سے چار میں اسپین کے کلب لیگ کے فاتح رہے۔