|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2015

اسلام آباد: قائم مقام چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملکی بین الاقوامی حالات کے پیش نظر دونوں بڑی پارٹیاں تیز و تند بیانات سے اجتناب کریں مولانا فضل الرحمان، اسفند یار ولی اور سینیٹر سراج الحق دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کو کم کرنے کے لئے کردار ادا کریں یہ بات اسلام آباد میں سینٹ کے قائم مقام چیئرمین سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے صحافیوں کے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ ایک طرف مودی سرکار لائن آف کنٹرول پر مسلسل جارحیت کا ارتکاب کرکے پاکستان کو جنگ میں گھسیٹنے کا دعوت دے رہے ہیں دوسری طرف پاکستان کے دونوں بڑی پارٹیاں ایک دوسرے پر نازیبا الزام تراشیاں کررہے ہیں جوکہ قومی یکجہتی کے لئے نقصان کا باعث بن سکتی ہے ایسے موقع پر جب کہ ہندوستان مسلسل جارحیت پر تلا ہوا ہے اور پاکستان کی سلامتی کو چیلنج کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری پاکستانی قوم حکومت و اپوزیشن اور پاک فوج کا ایک پیج پر ہونا بہت ضروری ہے ہندوستانی جارحیت کی صورت میں پوری قوم کو اپنے بہادر فوج کے پشت پر سیسا پلائی ہوئی دیوار بن جانا چاہئے مولانا حیدری نے آخر میں پھر مولانا فضل الرحمان اسفندیار ولی اور سراج الحق سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے پر فوری مداخلت کرکے دونوں بڑی پارٹیوں کے درمیان اختلافات کی جو شدت آئی ہے اس کو کم کرنے میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ماضی میں بھی سسٹم کو بچانے اور قومی یکجہتی کے لئے کردار ادا کرتے رہیں ابھی بھی انہیں فوری طورپر پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے سربراہوں سے رابطہ کرکے ان کے آپس کے مسائل اور اختلافات کو ختم کرنے میں مدد کرنی چاہئے۔