|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2015

کوئٹہ: کوئٹہ کی سڑکیں میٹروپولیٹن کارپوریشن نے لسانی جماعت کے ایماء پر ٹھیکے چڑھادیں، اہم شاہراہوں وپیڈپارکنگ کا دھندا عروج پر ، شہری زندگی جگہ جگہ پارکنگ سے درہم برہم ،عوام نالاں وپریشان، تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ کی اہم سڑکیں صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت کی منشیا ومرضی کے مطابق پیڈ پارکنگ کے مکروہ دھندے کی بھینٹ چڑھا دی گئیں، حکومتی اتحادی جماعت نے اپنے ہی کارکنوں کوصوبائی دارالخلافہ کی شاہراہوں پر پیڈ پارکنگ کا کاروبار کرنے کا سرٹیفکیٹ جاری کریت ہوئے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی، جگہ جگہ پارکنگ کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی کی جارہی ہیں، مگر کوئی نوٹس لینے والا نہیں، کوئٹہ کی سڑکیں ویسے بھی تنگ ہیں، جبکہ پیڈ پارکنگ کے کاروبار کے باعث مزید سکڑ کر رہ گئی ہیں، جس سے ٹریفک جام رہنا روز کا معمول بن گیا ہے، گاڑیاں رینگ رینگ کر چلتی ہیں، ضرورت اس امر کی تھی کہ شہر کو لٹل پیرس بنانے کے دعویدار سڑکیں کشادہ کرنے کے حتف کرتے مگر انہوں نے اپنے کارکنوں کو خوش کرنے کیلئے انہیں سرکاری بھتہ خوری پر مقررکرتے ہوئے پیڈ پارکنگ کے دھندے پر لگادیا ،شہریوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے طمالبہ کیا ہے کہ پیڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ خوری کا فوری نوٹس لیا جائے اور اہم شاہراہوں پرپارکنگ کی ہر گز اجازت نہ دی جائے، پارکنگ کیلئے شہر کے پلازہ جات میں انڈر پارکنگ پر لوگوں کو قائل کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل نہ پڑے اور شہریوں کے وقت کاضیاع بھی نہ ہو