|

وقتِ اشاعت :   November 30 – 2015

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ گوادرپورٹ کوبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے ،بلوچ عوام کوکئی عشروں سے محروم رکھاگیا،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کوکالاباغ ڈیم کاایشونہ بنایاجائے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کاکہناتھاکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کرانے کے موقع ہم نے بہت کوشش کی کہ گوادرپورٹ کی بھاگ دوڑبلوچستان حکومت کے حوالہ کیاجائے ،وفاق صرف کمیونکیشن ،کرنسی اورخارجہ پالیسی اپنے پاس رکھے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کاسب سے بڑامسئلہ پانی کاہے ،میری حکومت کی اولین ترجیح صفائی اورپانی کی فراہمی ہے ،بلوچستان میں اب تک کوئی ڈیم نہیں بنایاگیا۔انہوں نے کہاکہ بلوچ عوام کوکئی عشروں سے محروم رکھاگیا،اس کی مرہم پٹی رکھنے کاوقت ہے ،سابق ڈکٹیٹرپرویزمشرف نے بلوچستان کونفرت کی آگ میں دھکیل دیاتھا