|

وقتِ اشاعت :   December 2 – 2015

پسنی :  شہرکاامن وامان اولین ترجیحی ہونی چاہیے ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں کام کرنے کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان آرمی کے بریگیڈیرافتخاربھٹی نے اپنے دورہ پسنی کے موقع پر چئیرمین میونسپل کمیٹی حکیم بلوچ ،وائس چئیرمین خدابخش سعید اور دیگرعمائدین سے ملاقات کے دوران کیا ،بریگیڈیر افتخاربھٹی نے میونسپل کمیٹی پسنی میں عمائدین شہرسے گفتگوکرتے ہوئے کہ شہرکا امن وامان برقراررکھناانتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے کیونکہ امن وامان ہونے کی صورت میں لوگ بلاخوف وخطراپنا کاروبا کرسکیں گے ،صحت اور تعلیم کے شعبے میں بھی کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ پسنی ایک خوبصورت شہرہے جو آنے والے وقتوں میں ترقی کے دورمیں شامل ہوگا بریگیڈیرافتخاربھٹی نے چئیرمین میونسپل کمیٹی حکیم بلوچ سے ٹاون کمیٹی کے مسائل سنے جس پر چئیر مین حکیم بلوچ نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ پسنی کے تمام لوگوں کا زریعہ معاش سمندرسے وابستہ ہے اور پسنی جیٹی کی عدم بحالی سے لوگ شدید مالی بحران کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت پسنی جیٹی کی بحالی کاکام جلدازجلد کرائیں تاکہ بے روزگارلوگ ایک بار پھر روزگارسے وابستہ ہوسکیں دریں اثناء بریگیڈیر افتخار بھٹی نے سمندرکے پانی کو میٹھا کرنے والی ہاروپلانٹ کا بھی دورہ کیا اورحکومت عمان کی جانب سے بنائی گئی 50بستروں پر مشتمل ہسپتال کابھی معائنہ کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس جعفرخان ،ڈی پی اوگوادر،ڈی ایس پی پسنی ،اسسٹنٹ کمشنرمنصوراحمدگچکی ،تحصیلدارپسنی ،ایس ایچ او امام بخش بلوچ،چئیرمین حکیم بلوچ ،وائس چئیرمین خدابخش سعید اور دیگرکونسلران بھی انکے ہمراہ تھے۔