|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

تہران: جنوبی کوریا کی اسٹیل بنانے والی کمپنی پوسکو نے اعلان کیا ہے کہ وہ چاہ بہار کے آزادی تجارتی علاقے میں 16لاکھ ٹن پیداواری طاقت کا ایک اسٹیل ملز قائم کرے گا۔ اس کی مالیت ایک ارب 60کروڑ ڈالر ہوگی۔ پوسکو دنیا کا چھٹا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا کمپنی ہے۔ وہ ایران کی ایک کمپنی کے تعاون سے 16لاکھ ٹن سالانہ پیداور کا ملز چاہ بہار میں قائم کرے گا۔ یہ مل ایرانی بلوچستان کے ساحل مکران کے شہر چاہ بہار میں قائم کیا جائے گا۔ ایران مشرق وسطیٰ کا سب سے زیادہ اسٹیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ ایران کا منصوبہ ہے کہ 2025تک ایران میں اسٹیل کی پیداوار پانچ کروڑ 50لاکھ ٹن ہوجائے گی۔ گزشتہ سال ایران نے جاپان کی ایک بڑی کمپنی سے بھی ایک معاہدہ کیا تھا جس میں 20لاکھ ٹن اسٹیل پیدا کی جائے گی۔ جاپان بھی یہ مل چاہ بہار کے آزاد تجارتی علاقے میں قائم کررہا ہے اس میں تعیمراتی کام جاری ہیں اس میں اندازہ ہے کہ 20ہزار افراد کو روزگار ملے گا۔ معاشی پابندیوں سے قبل ایران کے اسٹیل کے پیداوار کا 50فیصد حصہ کوریا کے پاس تھا اس کے ساتھ کمپنی ایک بجلی گھر اور کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے والے پلانٹ بھی لگارہا ہے۔ 60ہزار ٹن پانی روزانہ اس پلانٹ میں صاف ہوا کرے گا۔