|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

کوئٹہ: سالانہ سبی میلہ کی رنگارنگ تقاریب ساتویں روز بھی جاری رہیں،اسٹیڈیم میں کیمل کیٹ واک کا اہتمام،صوبائی وزیر بلدیات سردارمصطفی خان ترین نے مالداوروں میں انعامات تقسیم کئے،برگیڈئر شہزاد افتخار بھٹی،کمشنر غلام علی بلوچ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال کی شرکت،تفصیلات کے مطابق سالانہ سبی میلہ مویشیاں و اسپاں 2016کی تقریبات ساتویں روز بھی اپنی رعنایوں کے ساتھ جاری رہیں ،ساتویں روز سردار چاکر اسٹیڈیم میں کیمل کیٹ واک سمیت دیگر رنگا رنگ پروگرام پیش کئے گئے تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین تھے جبکہ بریگیڈئر آرٹلری 33شہزاد افتخار بھٹی،کمشنر سبی ڈویژن غلام علی بلوچ ،ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین ،ڈائریکٹر جنرل لائیواسٹاک ڈاکٹر غلام حسین جعفر،کرنل عمر،ڈپٹی ڈائریکٹرڈاکٹر جان محمد صافی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ شمسی ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ چیئرمین محمد اسلم لغاری،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حاجی محمد خان سیلاچی و دیگرنے بھی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے کہا کہ سالانہ سبی میلہ صوبے کی صدیوں پرانی روایت ہے جس کے ہماری معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں میلے میں مویشی منڈی میں جانوروں کی خریدو فروخت سے مالداروں میں خو شحالی آتی ہے جبکہ سبی میلہ مالداری کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جس کے ذریعے مالداروں کی ہر سطح پر ممکنہ معاونت کی جاتی ہے ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے مالداروں اور آفیشلز میں انعامات بھی تقسیم کئے ،دریں اثناء صوبائی وزیر بلدیات سردار مصطفی خان ترین نے زرعی و صنعتی نمائش کا بھی دورہ کیا جہاں پر مختلف سرکای محکموں کے اسٹالز میں رکھے گئے ماڈلز جبکہ نمائش میں زرعی اجناس ،سبزیات اور رکھے گئے فروٹس سمیت زرعی مشینریز کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ چیئرمین ملک قائم الدین دہپال ،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کونسل اسلم لغاری،چیف آفیسر حاجی محمد خان سیلاچی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید حسن شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔