|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے مطابق گزشتہ رات 11:05 پر نیشنل ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی 220 کے وی سبی۔ کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جسکے نتیجے میں کوئٹہ سمیت 10 اضلاع کو بجلی کی فراہمئی معطل ہوگئی ۔ تاہم رات 1:15 پر کیسکو نے 132کے وی ٹرانسمیشن لائن سے بجلی دوبارہ بحال کر کے پہلے مرحلے میں کوئٹہ شہر کے تمام گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی فراہم کی۔ بعد ازاں دوسرے مرحلے میں لوڈ کے مطابق بولان ، مستونگ، نوشکی ، چاغی ، پشین ، زیارت ، قلعہ سیف اللہ ، قلعہ عبد اللہ اور ژوب کو بجلی کی فراہمی شروع کر دی گئی تھی اب صورتحال معمول کے مطابق ہے تاہم 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن بحال نہیں ہو سکی جسکی وجہ سے کوئٹہ سے باہر متعلقہ اضلاع میں ایک سے دوگھنٹے کی ضافی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے واضح رہے کہ ڈیڑھ سال قبل 220 کے وی گدو ۔ سبی ٹرانسمیشن لائن سے کوئٹہ سمیت کل 18اضلاع منسلک تھے تاہم سال 2014 کے دوران 220کے وی دادو ، خضدار اور ڈی جی خان ، لورالائی ٹرانسمیشن لائنوں کی تکمیل ہوگئی جسکے بعد اب گدو۔ سبی ٹرانسمیشن لائن سے کوئٹہ سمیت 11 اضلاع منسلک ہیں لہذا اس ٹرانسمیشن لائن کے ٹرپ ہونے سے صرف اور صرف 11 اضلاع متاثر ہوتے ہیں۔