|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

اوتھل: کراچی سے بیلہ جانے والی منی بس ٹائربرسٹ ہونے کی وجہ الٹ گئی ۔خواتین سمیت 9افرادزخمی۔شدید زخمیوں کو کراچی ریفرکردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی سے بیلہ جانے والی منی بس نمبرBMB-770وایارہ کے مقام پر اگلا ٹائربرسٹ ہونے کے سبب بے قابو ہوکرکلابازیاں کھاتی ہوئی روڈسے نیچے جاگری جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 9افرادشدید زخمی ہوگئے ۔زخمی ہونے والوں میں امان اللہ ولدمحمدآصف بلوچ عمر10سال ساکن بیلہ،کریمہ زوجہ کرو بلوچ عمر60سال ساکن بیلہ،نسیم احمدولدنزیراحمدعمر17سال ساکن وایارہ اوتھل،نصیراحمدولدمحمدرمضان قوم آچرہ ساکن آہورہ،محمدامین ولدکاروقوم بلوچ ساکن بیلہ،مرادولدبابوشریف قوم لانگوساکن وندر،گل شیرولداستادگلا خاصخیلی بیلہ،عبدالغفورولدمحمدصادق قوم رونجہ ساکن بیلہ،ظفرعلی ولدمٹھاخان قوم آچرہ ساکن سُکن شامل تھے۔زخمیوں کو فوری طورپر DHQہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پرہسپتال کے عملے اورلائف کے رضاکاروں نے زخمی ہونے والے افرادکو ابتدائی طبی امدادفراہم کی جبکہ متعددتشویش ناک زخمی افرادکو کراچی ریفرکردیا گیا۔