|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

کوئٹہ: کوئٹہ کے علاقے غوث آباد میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے کار سوار کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن تھانہ کی حدود میں غوث آباد کے مقام پر ٹوڈی گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے ایک کار کو اشارہ کیااور رکنے پر گاڑی چھیننے کی کوشش کی۔مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے گاڑی میں سوار عبدالسلام بارکزئی ولد حاجی عبدالشکور سکنہ موسیٰ کالونی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ گولی کمر میں لگی اور سینے میں پھنس گئی ۔ زخمی کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمی کے ساتھی نے بتایا کہ گاڑی میں نقدی بھی موجود تھی تاہم ڈاکوؤں کو گاڑی یا نقدی چھیننے میں کامیابی نہیں ملی۔ مزید کارروائی متعلقہ پولیس کررہی ہے۔