|

وقتِ اشاعت :   March 3 – 2016

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی میں سب جماعتیں اپنا کردار ادا کریں وفاق نے ہمیشہ بلوچستان کو پسماندہ رکھنے کیلئے ان کے وسائل کو دوسرے صوبوں کیلئے منتقل کرنے کی ضد رکھی ہے مردم شماری نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے وسائل ہڑپ کیا جارہا ہے اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں حالیہ بارشوں کے بعد شہر کا تمام نظام درہم برہم ہو گیا اور شہر میں ترقیاتی کام کے دعویداروں نے جو کوئٹہ شہر میں ترقیاتی کام کئے تھے ایک ہی بارش سے شہر کا تمام نظام درہم برہم ہوگیا انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ہمیشہ یہاں کے وسائل کو ہڑپ کرنے کیلئے نئے نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں اور یہاں حکومت میں شامل جماعتوں نے عوام اور صوبہ کی ترقی و خوشحالی کے حوالے سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور ہمیں جان بوجھ کر نظرانداز کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہمارے مسائل بڑھتے جارہے ہیں ۔